مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 58
مجموعه اشتہارات ۵۸ جلد سوم اتفاقیہ نہیں ہو سکتے بلکہ ان کے نیچے اسرار اور رموز ہوتے ہیں وجہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی تمام باتیں رموز اور اسرار سے پُر ہیں ۔ اب ہمارے مخالف گو اس دمشقی حدیث کو بار بار پڑھتے ہیں مگر وہ اس کا جواب نہیں بقیہ حاشیہ - تائیدات کا بھی ایک دریا چل رہا تھا ۔ فحاصل البيان ان الزمان زمانان زمان التائيدات ودفع الآفات و زمان البركات والطيبات واليه اشار عزاسمه بقوله سُبْحَنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَا الَّذِي بُرَكْنَا حَوْلَهُ ، فاعلم ان لفظ مسجد الحرام في قوله تعالى يدل على زمان فيه ظهرت عزة حرمات الله بتائيد من الله وظهرت عزة حدوده و احکامه و فرائضه و تراءت شوكة دينه ورعب ملته۔ وهو زمان نبينا صلى الله عليه وسلم۔ والمسجد الحرام البيت الذي بناه ابراهيم عليه السلام في مكة وهو موجود الى هذا الـوقــت حـرســه الـلـه مـن كـل آفة۔ وامـا قـولـه عـزاسمه بعد هذا القول اعنى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَا الَّذِي بُرَكْنَا حَوْلَهُ فيدل على زمان فيه يظهر بركات في الارض من كل جهة كما ذكرناه أنفا وهو زمان المسيح الموعود والمهدى المعهود والمسجد الاقصى هو المسجد الذي بناه المسيح الموعود فى القاديان سُمّى اقصى لبعده من زمان النبوة ولما وقع في اقصى طرف من زمن ابتداء الاسلام فتدبر هذا المقام فانه اودع اسرارًا من الله العلام۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج تین قسم پر منقسم ہے۔ سیر مکانی اور سیر زمانی اور سیر لامکانی ولا زمانی ۔ سیر مکانی میں اشارہ ہے طرف غلبہ اور فتوحات پر یعنی یہ اشارہ کہ اسلامی ملک مکہ سے بیت المقدس تک پھیلے گا۔ اور سیر زمانی میں اشارہ ہے طرف تعلیمات اور تاثیرات کے یعنی یہ کہ مسیح موعود کا زمانہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تاثیرات سے تربیت یافتہ ہوگا جیسا کہ قرآن میں فرمایا ہے وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۔ ابهم - اور سیر لا مکانی ولا زمانی میں اشارہ ہے طرف اعلیٰ درجہ کے قرب اللہ اور مدانات کی جس پر دائره امکان قرب کا ختم ہے۔ فافهم ۔ منه ا بنی اسراءیل : ۲ الجمعة : ۴