مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 48
مجموعه اشتہارات ۴۸ جلد سوم پاس آ جانا چاہیے لیے ورنہ یہی کا غذ چھاپ دیا جائے گا اور پھر آئندہ آپ کو کبھی مخاطب کرنا بھی بے فائدہ ہوگا ۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی ۱۶ رجون ۱۸۹۹ء با بوالہی بخش صاحب کو میں نے جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے مخالفانہ پیشگوئیوں کے شائع کرنے کے لئے مہلت دی تھی مگر میں نے بجائے دس دن کے ایک برس سے زیادہ انتظار کر کے اب یہ خط شائع کیا ہے ان کو یاد کرنا چاہیے کہ ان کا کیا وعدہ تھا اور کیا ظہور میں آیا۔ المشتهر مرزاغلام احمد از قادیان - ۲۵ رمئی ۱۹۰۰ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ۲۶×۲۰ A یہ اشتہار کے ۱۴ صفحہ پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۹ صفحه ۲۰ تا ۳۲) لے حاشیہ ۔ اگر آپ ایک سو مخالفانہ الہام بھی جس میں مجھے کا فرو دجال ومسرف ۔ کذاب اور لعنتی وغیرہ کہا گیا ہو جیسا کہ آپ کا دعویٰ ہے چھاپ کر میری طرف روانہ کریں تو میں کاغذ کی چھپوائی سے دست کش رہوں گا بلکہ اگر تکفیر تکذیب کے الہام صرف پچاس ہی چھپوا کر بھیج دیں اور میعاد کے اندر بھیجیں تب بھی میں اس خط کو نہیں چھپواؤں گا ۔ لیکن اگر آپ نے اس مدت میں کم سے کم پچاس الہام بھی چھپوا کر میری گا۔ طرف روانہ نہ کئے باوجود اس دعوی کے کہ بکثرت مخالفانہ الہام ہو چکے ہیں اور ہوتے جاتے ہیں تو مجھے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں اس کو چھاپ دوں گا ۔ آپ اس وقت عبد الحق ملهم شاگرد رشید عبد اللہ غزنوی سے بھی مدد لیں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔ ( وسخط) المرسل خاکسار مرزا غلام احمد