مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 478 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 478

تاکہ اُس میں اور اس کے غیر میں امتیاز ہو۔اس لئے محض مجھے امتیازی مرتبہ بخشنے کے لئے خدا نے میرا نام نبی رکھ دیا اور یہ مجھے ایک عزت کا خطاب دیا گیا ہے تاکہ ان میں اور مجھ میں فرق ظاہر ہو جائے۔ان معنوں سے مَیں نبی ہوں اور امّتی بھی ہوں تاکہ ہمارے سیّد و آقا کی وہ پیشگوئی پوری ہو کہ آنے والا مسیح امّتی بھی ہو گا اور نبی بھی ہو گا۔ورنہ حضرت عیسیٰ جن کے دوبارہ آنے کے بارے میں ایک جھوٹی امید اور جھوٹی طمع لوگوں کو دامنگیر ہے وہ امّتی کیونکر بن سکتے ہیں۔کیا آسمان سے اُتر کر نئے سرے وہ مسلمان ہو ں گے اور کیا اس وقت ہمارے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم خاتم الانبیاء نہیں رہیں گے۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی الراقـــــــــــــــــــــــــــــــــــــم خاکسار اَلْمُفْتَقِرْاِلَی اﷲِ الْاَحَدْ غلام احمد عفی اﷲ عنہ ۲۳؍ مئی ۱۹۰۸ء از شہر لاہور یہ خط ہندو اخبار عام لاہور نے مورخہ ۲۶؍ مئی ۱۹۰۸ء کے صفحہ ۷ کالم اوّل سے کالم ۳ تک میں شائع کیا ہے۔(مرتب) (البدر مورخہ ۱۱؍جون ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۰)