مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 475
مجموعه اشتہارات ۴۷۵ جلد سوم جیسے پاک مذہب پر اعتراض کیا جاتا؟ کیا یہ سچ نہیں کہ اسلام میں کوئی بھی ایسا امر نہیں کہ جو ہندو مذہب کی کسی نہ کسی شاخ میں نہ پایا جاتا ہو؟ اور اسلام اپنی کامل توحید کے ساتھ ایسا مخصوص ہے کہ وید میں اس کا نمونہ تلاش کرنالا حاصل ہے۔ تاہم ہمارا یہی اعتقاد ہے کہ گوموجودہ تعلیم وید کی ایک گمراہ کرنے والی تعلیم ہے لیکن کسی زمانہ میں وہ ان بیہودہ تعلیموں سے پاک ہوگا۔ اور ہم ایمان رکھتے ہیں کہ اس ملک میں خدا کے نبی ہوئے ہیں کیونکہ جس جگہ بیمار ہے اُس جگہ طبیب کا ہونا بھی ضروری ہے۔ ہمیں افسوس ہے کہ آریہ صاحبوں نے مسلمانوں کو اپنے گھر پر بلا کر وہ گندہ نمونہ اپنے اخلاق کا دکھلایا جس کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے آخر شرافت بھی کچھ چیز ہے۔ راق مرزاغلام احمد قادیانی ۲۰ رمئی ۱۹۰۸ء چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۶۹ تا ۳۷۲)