مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 468
مجموعه اشتہارات ۴۶۸ جلد سوم نے فرمایا میں روزہ بھی رکھوں گا اور افطار بھی کروں گا اور اس گھڑی تک جس کو بجز خدا کے کوئی نہیں جانتا میرا عذاب دنیا کے شامل حال رہے گا اور طاعون دُور نہیں ہوگی اور کبھی دور نہیں ہو گی جب تک کہ لوگ اپنی اصلاح کر کے نیکی اور خدا کی طرف رجوع نہ کریں ۔ - خدا چاہتا ہے کہ زمین گناہ سے پاک ہو جائے ۔ سو اس لئے ایک طرف اس نے طاعون اور کئی اور عذاب بھیجے اور دوسری طرف اپنے راہ کی منادی کرنے والا بھیجا تا زمین کو گناہ سے پاک کرے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى میرزاغلام احمد ۱۵ نومبر ۱۹۰۷ء یہ اشتہار ۱۳ ۶۷ سائز پیپر پر انوار احمد یہ مشین پر لیس قادیان میں طبع ہو کر شائع ہوا ) الحکم جلدا انمبر ۴۰ مورخه ۱۰ رنومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۳ تا ۶ ) و بدر نمبر ۴۶ جلد ۶ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۳ تا ۶ )