مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 466 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 466

مجموعه اشتہارات ٤٦٦ جلد سوم إِنِّي مَعَكَ۔ وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجِي۔ مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلَى۔ یعنی میں رحمان ہوں ۔ صاحب عزت اور سلطنت جو شخص میرے ولی سے دشمنی کرے گویا وہ آسمان سے گر گیا ۔ میں موجود ہوں پس میرے فیصلہ کا منتظر رہ ۔ جو لوگ عداوت سے باز نہیں آتے عنقریب اُن پر غضب الہی نازل ہوگا ۔ ہم عذاب نازل نہیں کیا کرتے مگر اس حالت میں کہ جب پہلے رسول آ جاوے۔ یعنی دنیا پر عذاب شدید نازل ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ رسول آ گیا ہے ۔ اور پھر فرمایا کہ عذاب سے وہ لوگ نجات پائیں گے۔ جنہوں نے دلوں کو پاک کیا اور وہ لوگ سزا پائیں گے جنہوں نے اپنے نفسوں کو گندہ کیا ۔ اور پھر فرمایا کہ میں تیری نسل کو جڑ سے معدوم نہیں کروں گا بلکہ جو کچھ کھویا گیا وہ تجھے خدائے کریم واپس دے گا ۔ ان کو کہہ دے کہ میں تمہارے لئے مامور ہو کر آیا ہوں ۔ پس وہی کرو جو میں حکم کرتا ہوں ۔ یہ برکت کے دن ہیں ان کا قدر کرو ۔ اے خدا کے بندے میں تیرے ساتھ ہوں ۔ مجھے روز روشن کی قسم ہے اور اس رات کی جو تاریک ہو جو تیرے رب نے تجھے دشمن نہیں پکڑا ۔ اور پھر اردو میں فرمایا کہ ہر ایک حال میں تمہارے ساتھ موافق ہوں اور تیرے منشاء کے مطابق ۔ اور پھر فرمایا ۔ لَكُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا خير و نصرت و فتح انشاء اللہ تعالیٰ ۔ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِى اَنْقَضَ ظَهْرَكَ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ۔ إِنِّي مَعَكَ ذَكَرْتُكَ فَاذْكُرْنِي وَسِعُ مَكَانَكَ حَانَ أَنْ تُعَانَ وَ تُرْفَعُ بَيْنَ النَّاسِ إِنِّي مَعَكَ يَا إِبْرَاهِيمُ إِنِّي مَعَكَ وَ مَعَ أَهْلِكَ إِنَّكَ مَعِي وَأَهْلُكَ إِنِّي أَنَا الرَّحْمَانُ فَانْتَظِرُ قُلْ يَأْخُذَكَ اللَّهُ - یعنی تمہارے لئے دنیا اور آخرت میں بشارت ہے ۔ نیز انجام نیک ہے۔ خیر ہے اور نصرت اور فتح انشاء اللہ تعالیٰ ۔ ہم تیرا بوجھ اتار دیں گے جس نے تیری کمر توڑ دی اور تیرے ذکر کو اونچا کر دیں گے۔ میں تیرے ساتھ ہوں ۔ میں نے تجھے یاد کیا ہے۔ سوتو مجھے بھی یاد کر اور اپنے مکان