مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 454 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 454

مجموعه اشتہارات لده لد جلد سوم ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ظالم لوگ اسلام پر تلوار کے ساتھ حملے کرتے تھے اور چاہتے تھے کہ اسلام کو تلوار کے ذریعہ سے نابود کر دیں ۔ سو جنہوں نے تلواریں اُٹھائیں وہ تلوار سے ہی ہلاک کئے گئے ۔ سو وہ جنگ صرف دفاعی جنگ تھی ۔ اب خواہ مخواہ ایسے اعتقاد پھیلا نا کہ کوئی خونی مہدی آئے گا اور عیسائی بادشاہوں کو گرفتار کرے گا یہ محض بناوٹی مسائل ہیں جن سے ہمارے مخالف مسلمانوں کے دل سیاہ اور سخت ہو گئے ہیں اور جن کے ایسے عقیدے ہیں وہ خطرناک انسان ہیں اور ایسے عقیدے کسی زمانہ میں جاہلوں کے لیے بغاوت کا ذریعہ ہو سکتے ہیں بلکہ ضرور ہوں گے سو ہماری کوشش ہے کہ مسلمان ایسے عقیدوں سے رہائی پاویں۔ یا د رکھو کہ وہ دین خدا کی طرف سے نہیں ہو سکتا۔ جس میں انسانی ہمدردی نہیں۔ خدا نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ زمین پر رحم کرو تا آسمان سے تم پر رحم کیا جائے ۔ وَالسَّلام خاکس ار مرزا غلام احمد مسیح موعود عَافَاهُ اللَّهُ وَأَيَّدَهُ ے رمئی ۱۹۰۷ء مطبوعه میگزین پر لیس قادیان یہ اشتہار ۲۶۲۰ کے دو صفحوں پر ہے ) A تبلیغ رسالت جلد ۰ ۱ صفحه ۱۲۲ تا ۱۲۵)