مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 450
سے محفوظ رہا۔یہ کس قدر عظیم الشان معجزہ ہے لیکن ان کے لیے جو آنکھ بند نہیں کرتے۔اب بھی اگر کسی کو یہ گمان ہے کہ یہ انسان کا افتراء ہے یا یہ خدا کا کلام نہیں۔تو اسے چاہیے کہ ایسا ہی افتراء وہ بھی شائع کرے یا قسم کھا کر یہ شائع کرے کہ یہ خدا کا کلام نہیں۔پھر میں یقین رکھتا ہوں کہ خدائے قدیر ضرور اس کو اس بے باکی کا جواب دے گا۔اگر تم مشرق سے مغرب تک اور شمال سے جنوب تک سیر کرو تو تمام دنیا میں تمہیں کوئی ایسا ملہم نہیں ملے گا کہ خدا نے اس کو طاعون کی نسبت یہ تسلی دی ہو کہ وہ اس کے گھر میں نہیں آئے گی چاہیے کہ ہمارے مخالف مسلمان اور آریہ اور عیسائی ضرور اس بات کا جواب دیں۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی میرزا غلام احمدعفی اللہ مسیح موعود (بدر نمبر۱۸ جلد۶ مورخہ ۲؍مئی ۱۹۰۷ء صفحہ نمبر۱۔الحکم نمبر۱۵ جلد۱۱۔۳۰؍اپریل ۱۹۰۷ء صفحہ۵ )