مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 430
لإشاعۃ أنّ ڈوئیکان کالملوک العظام فی الشہرۃ، وما کان رجل فی أمریکۃ ولا فی یورُب من الأکابر والأصاغر إلَّا کان یعرفہ بالمعرفۃ التامّۃ۔وکانت لہ عظمۃ ونباہۃ کالسلاطین فی أَعْیُن أہل تلک البلاد، ومع ذالک کان کثیر السیاحۃ، یصطاد الناس بوعظہ کالصیاد۔فلذالک ما أبٰی أحدٌ من أہل الجراید أن یطبع ما أُرْسل إلیہ فی أمرہ من مسألۃ المباہلۃ، بل ساقہم حرص رؤیۃ مآل المصارعۃ إلی الطبع والإشاعۃ۔والجرائد التی طُبعتْ فیہا مسألۃ مباہلتی ودُعائی علٰی ڈوئی ہی کثیرۃ من جرائد أمریکۃ، ولکنّا نذکر علٰی طریق النموذج شیئًا منہا فی حاشیتنا بقیہ ترجمہ : اور امریکہ اور یورپ کے بڑے اور چھوٹے طبقوں میں کوئی فرد ایسا نہ تھا جو اس کو پورے طور پر نہ جانتا ہو۔اور ان ملکوں کے رہنے والوںکی نگاہوں میں اس کی عظمت اور شرف بادشاہوں کی طرح تھا۔مزید برآں وہ بہت سفر کرنے والا شخص تھا۔اور اپنے وعظ سے لوگوں کو شکاری کی طرح شکار کرتا تھا۔یہی وجہ تھی کہ اخبار والوں میں سے کسی نے اس مضمون کو چھاپنے سے کبھی انکار نہ کیا جو اسے اس کے متعلق بسلسلہ مباہلہ بھیجا جاتا۔بلکہ اس کُشتی کے انجام کو دیکھنے کی شدید خواہش نے انہیں اس طباعت و اشاعت پر آماد ہ کیا۔اور جن اخبارات میں میری دعوت مباہلہ اور ڈوئی کے خلاف میری دعا چھپی وہ بہت سے امریکی اخبار ہیں لیکن ہم بطور نمونہ ان میں سے چند ایک کا ذکر اس حاشیہ میں کرتے ہیں۔۱؎