مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 425
جہلہم دعوی الرسالۃ۔وکان ہو عَبْدَ الدنیا لا کَحُرٍّ، وکصدفٍ بلا دُرٍّ، ومع ذالک کان شیطانَ زمانہ، وقرینَ شیطانہ، ولکـن اللّٰہ مہَّلہ إلٰی وقتٍ دعوتُہ للمباہلۃ، ودعوتُ علیہ فی حضرۃ العزّۃ۔وکنتُ أجد فیہ ریح الشیطان، ورأیت أنہ صریع الطاغوت وعدوّ عباد الرحمٰن، نجّس الأرض ونجّس أنفاس أہلہا من أنواع خباثۃ الہذیان، وما رأیتُ کمثلہ عِمِّیتًا ولا عِفریتًا فی ہٰذا الزمان۔کان مجنونَ التثلیث، وعدوَّ التوحید، ومصرًّا علی الدّین الخبیث، وکان ینظر مضرّاتِہ کحسنۃٍ، ومعرّاتِہ کأسباب راحۃٍ۔واجتمع الجہّال علیہ من الأُمراء وأہل الثروۃ، ونصروہ بمالٍ لا یوجد إلَّا فی خزائن الملوک وأرباب السلطنۃ۔وکان یساق إلیہ قناطیرُ الدولۃ، حتی قیل إنّہ ملک ویعیش کالملوک بالشأن والشوکۃ۔ولما بلغت دولتہ منتہاہا، تبع نفسَہ الأمّارۃ وما زکَّاہا۔وادّعی الرسالۃ والنبوّۃ من إغواء الشیطان، وما تحامی عن الافتراء والکذب والبہتان۔بقیہ ترجمہ۔ہو۔اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے زمانے کا شیطان اور اپنے شیطان کا ساتھی تھا۔مگر اللہ نے اسے اس وقت تک مہلت دی جب تک کہ میں نے اسے مباہلہ کیلئے بلایا اور اس کے خلاف ربّ العزت کی بارگاہ میں دعا کی۔اور میں اس (ڈوئی ) کے وجود میں شیطان کی بدبو پاتا تھا۔اور میں نے اسے طاغوت کا پچھاڑا ہو ااور رحمان خدا کے بندوں کا دشمن پایا۔اس نے زمین کو ناپاک کیا اور اہل زمین کی سانسوں کو اپنی طرح طرح کی خبیثانہ بکواس سے نجس کر دیا۔میں نے اس زمانے میں اس جیسا کوئی شاطر اور سرکش شیطان نہیں دیکھا۔وہ تثلیث کا دیوانہ اور توحید کا دشمن اور خبیث دین پر مصر تھا۔اور وہ اس دین کی برائیوں کو نیکی کی طرح اور اس کے عیوب کو اسباب راحت کی مانند دیکھتا تھا۔اور امراء اور دولت مندوں میں سے جاہل اسکے گرد جمع ہو گئے تھے۔اور انہوں نے اسکی ایسے مال سے مدد کی جو صرف بادشاہوں اور ارباب سلطنت کے خزانو ں میں پایا جاتا ہے۔اور اس کے پاس ڈھیروں ڈھیر دولت لائی جاتی یہاں تک کہ یہ کہا جانے لگا کہ وہ بادشاہ ہے جو بادشاہوں کی طرح شان و شوکت سے زندگی بسر کرتا ہے اور جب اس کی دولت اپنی انتہا کو پہنچ گئی تووہ اپنے نفس امارہ کا مطیع ہو گیا اور اس نے اسے پاک نہ کیا۔اور اس نے شیطان کے بہکانے سے نبوت اور رسالت کا دعوٰی کر دیا۔اور افتراء ،جھوٹ اور بہتان سے اجتناب نہ کیا۔اور اس نے یہ خیا ل کر لیا کہ یہ ایسی بات ہے جس کے بارہ میں اس سے باز پرس نہیں ہو گی۔اور وہ اپنی زندگی نازو نعم اور