مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 408 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 408

ایمان نہیں لا سکتا۔یہ سب جھوٹے قصے ہیں کہ ہم پرمیشر پر ایمان لائے ہیں۔خدا کی شناخت کرانے والے اس کے نشان ہیں او راگر نشان نہیں تو خدا بھی نہیں۔پس اس لئے میں نے نمونہ کے طور پر محض ہمدردی کی راہ سے کتاب حقیقۃ الوحی کو تالیف کیا ہے اور میں آپ لوگوں کو اس پرمیشر کی قسم دیتا ہوں جس پر ایمان لانا آپ لوگ اپنی زبان سے ظاہر کرتے ہیں کہ ایک دفعہ اوّل سے آخر تک میری اس کتاب کو پڑھو اور ان نشانوں پر غور کرو جو اس میں لکھے گئے ہیں۔پھر اگر اپنے مذہب میں اس کی نظیر نہ پائو تو خدا سے ڈر کر اس مذہب کو چھوڑ دو اور اسلام کو قبول کرو۔وہ مذہب کس کام کا ہے اور کیا فائدہ دے گا جو زندہ خدا تک زندہ نشانوں کے ساتھ رہبری نہیں کر سکتا پھر میں آپ لوگوں کو اسی پرمیشر کی دوبارہ قسم دیتا ہوں کہ ضرور ایک مرتبہ میری اس کتاب حقیقۃ الوحی کو اوّل سے آخر تک پڑھو اور سچ کہو کہ کیا آپ لوگ اپنے مذہب کی پابندی سے اس زندہ خدا کو شناخت کر سکتے ہیں۔پھر میں تیسری مرتبہ اسی پرمیشر کی قسم دیتا ہوں کہ دنیا ختم ہونے کو ہے اور خدا کا قہر ہر طرف نمودار ہے ایک مرتبہ اوّل سے آخر تک میری کتاب حقیقۃ الوحی کو ضرور پڑھ لو۔خدا تمہیں ہدایت کرے۔موت کا اعتبار نہیں۔خدا وہی خدا ہے جو زندہ خدا ہے۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔المشـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر میرزا غلام احمد مسیح موعود قادیانی (یہ اشتہار حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہے) مطبوعہ میگزین پریس قادیان (تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۶۱۴ تا ۶۱۶)