مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 404
مجموعه اشتہارات ۴۰۴ جلد سوم شرط سے کتاب بھیج دوں گا کہ وہ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر میری طرف تحریر کریں کہ وہ اوّل سے آخر تک ضرور کتاب کو پڑھیں گے اور نیز یہ کہ وہ نادار ہیں طاقت ادائے قیمت نہیں رکھتے اور میں دعا کرتا ہوں کہ جس شخص کو یہ کتاب پہنچے اور وہ خدا تعالیٰ کی قسم سے لا پروا رہ کر اور خدا کی قسم کو بے عزتی سے دیکھ کر کتاب کو اوّل سے آخر تک نہ پڑھے اور یا کچھ حصہ پڑھ کر چھوڑ دے اور پھر نہ یا بد گوئی سے باز نہ آوے خدا ایسے لوگوں کو دنیا اور آخرت میں تباہ اور ذلیل کرے۔ آمین لیکن جو شخص اوّل سے آخر تک کتاب کو پڑھے اور خوب سمجھے اُس کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔ اب میں اس اعلان کو ختم کرتا ہوں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - المع میرزاغلام احمد مسیح موعود مقام قادیان - ۱۵ / مارچ ۱۹۰۷ء یہ اعلان حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہے ) مطبوعہ میگزین پر لیس قادیان ) تمہ حقیقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۶۱۱ تا ۶۱۳ )