مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 401
مجموعه اشتہارات ۲۸۲ جلد سوم اعلان ( مندرجہ رسالہ قادیان کے آریہ اور ہم ٹائیٹل پیج نمبر ۲) یادر ہے کہ اس رسالہ کے شائع کرنے کی ہمیں کچھ بھی ضرورت نہ تھی لیکن ایک گندی اخبار جو قادیان سے آریوں کی طرف سے نکلتی ہے جس میں ہمیشہ وہ لوگ تو ہین اور بد زبانی کر کے اور دین اسلام کی نسبت اپنی فطرتی عداوت کی وجہ سے ناشائستہ کلمات بول کر اور ساتھ ہی مجھ کو بھی گالیاں دے کر لیکھرام کے قائم مقام ہو رہے ہیں ان کی اخبار نے ہمیں مجبور کیا کہ ان کے جھوٹے الزاموں کو اس رسالہ میں ہم دور کر دیں اور ثابت کریں کہ ان کے بھائی لالہ شرمیت اور لالہ ملا وامل ساکنان قادیان در حقیقت میرے بہت سے نشانوں کے گواہ ہیں۔ اور ان پر کیا حصر ہے تمام قادیان کے آریہ اور ہند و بعض نشانوں کے گواہ رؤیت ہیں ۔ اور پھر قادیان پر ہی موقوف نہیں لیکھرام کے مارے جانے کی پیشگوئی ایک ایسی مہاں جال پیشگوئی ہے جس نے تمام پنجاب اور ہندوستان کے ہندو اور آریہ سماج والے اس عظیم الشان نشان کے گواہ کر دیتے ہیں ۔ اب ان پیشگوئیوں سے انکار کرنا آریوں کے لئے ممکن نہیں اور اس بارے میں قلم اُٹھا نا محض بے حیائی ہے۔ اور اگر وہ اس قدر پر باز نہ آئے تو پھر ان کا تمام پردہ کھول دیا جائے گا۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى م میرزاغلام احمد مسیح موعود از قادیان (روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۶۰) ے یعنی رسالہ قادیان کے آریہ اور ہم (مرتب)