مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 399 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 399

مجموعه اشتہارات ۳۹۹ جلد سوم - اس کے مقابل پر وہ پیشگوئی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے میاں عبد الحکیم خان صاحب اسٹینٹ سرجن پٹیالہ کی نسبت مجھے معلوم ہوئی۔ جس کے الفاظ یہ ہیں۔ خدا کے مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں اور وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے 上 ہیں ہے ان پر کوئی عذاب نہیں آ سکتا۔ فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار تیرے آگے ہے۔ پر تو نے وقت کو نہ پہچانا نہ دیکھا نہ جانا ۔ رَبِّ فَرِّقَ بَيْنَ صَادِقٍ وَ كَاذِبٍ۔ اَنْتَ تَرى كُلِّ مُصْلِحٍ وَ صَادِقٍ المشتهر - میرزا غلام احمد مسیح موعود قا دیانی ۱۶ اگست ۱۹۰۶ ء مطابق ۲۴ / جمادی الثانی ۱۳۲۴ھ ۲۶۲۰ مطبوعہ انوار احمد یہ پولیس قادیان دارالامان یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے اور حقیقۃ الوحی میں بھی درج ہے۔) لد (روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۴۰۹ تا ۴۱۱) لے خدا تعالیٰ کا یہ فقرہ کہ وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں ۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے عبدالحکیم خان کے اس فقرہ کا رڈ ہے کہ جو مجھے کا ذب اور شریر قرار دے کر کہتا ہے کہ صادق کے سامنے شریر فنا ہو جائے گا۔ گویا میں کا ذب ہوں اور وہ صادق اور وہ مرد صالح ہے اور میں شریر۔ اور خدا تعالیٰ اس کے رد میں فرماتا ہے کہ جو خدا کے خاص لوگ ہیں وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں۔ ذلت کی موت اور ذلت کا عذاب اُن کو نصیب نہیں ہو گا ۔ اگر ایسا ہو تو دنیا تباہ ہو جائے اور صادق اور کاذب میں کوئی امر خارق نہ رہے ۔ منہ ہے اس فقرہ میں عبد الحکیم خاں مخاطب ہے اور فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار سے آسمانی عذاب مراد ہے کہ جو بغیر ذریعہ انسانی ہاتھوں کے ظاہر ہوگا۔ سے یعنی تو نے یہ غور نہ کی کہ کیا اس زمانہ میں اور اس نازک وقت میں امت محمدیہ کے لئے کسی دجال کی ضرورت ہے یا کسی مصلح اور مجدد کی ۔ ے یعنی اے میرے خدا صادق اور کاذب میں فرق کر کے دکھلا تو جانتا ہے کہ صادق اور مصلح کون ہے۔ اس فقرہ الہامیہ میں عبد الحکیم خاں کے اس قول کارڈ ہے جو وہ کہتا ہے کہ صادق کے سامنے شریر فنا ہو جائے گا۔ پس چونکہ وہ اپنے تیں صادق ٹھیراتا ہے۔ خدا فرماتا ہے کہ تو صادق نہیں ہے۔ میں صادق اور کا ذب میں فرق کر کے دکھلاؤں گا۔ منہ