مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 396
کا مغلوب ہونا سمجھا جاوے گا۔یہ بات بھی ہم اس واسطے کہتے ہیں کہ احمد مسیح ایک گمنام آدمی ہے اور جب تک بشپ صاحبان اس کو اپنا قائمقام نہ بناویں قوم پر کچھ اثر نہیں ہو سکتا۔لیکن اب معاملہ بہت صاف کر دیا گیا ہے۔امید ہے کہ بشپ صاحبان پورے غور و فکر کے بعد اس مباہلہ کو منظور کرلیں گے۔مکرراً یہ کہ اگر ہر چہار بشپ منظور نہ کریں تو صرف لاہور کے بشپ صاحب کی ہی تحریر کافی سمجھی جائے گی۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی خاکســــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــار میرزا غلام احمد مسیح موعود قادیان ۱۱؍ مئی ۱۹۰۶ء (تبلیغ رسالت جلد۱۰ صفحہ۱۱۲ تا۱۱۳)