مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 394
خیال سے یہ بھی منظور کرتا ہوں کہ اگر چاروں بشپ صاحبان انکار کر دیں تو پھر ان چاروں میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی باقیوں کے وکیل کی حیثیت سے مباہلہ کر لیا جاوے گا۔مگر یہ درخواست ان کی طرف سے ہو گی۔اس امر کے جواب کے لئے مَیں کافی وقت دیتا ہوں اور تین ماہ تک جواب کا انتظار کروں گا۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی خاکسار۔مرزا غلام احمد مسیح موعود از قادیان۔مورخہ ۵؍ مئی ۱۹۰۶ء انوار احمدیہ پریس قادیان ( یہ اشتہار ۲۰×۲۶ ۴ کے ایک صفحہ پر ہے) (تبلیغ رسالت جلد۱۰ صفحہ ۱۱۰ تا ۱۱۲)