مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 388 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 388

رسالہ میں شائع کیا کہ وہ سخت عذاب میں مبتلا ہو گا۔چنانچہ امریکہ کے اخباروں میں بھی یہ مضمون شائع ہو گیا۔اب وہ کچھ عرصہ سے فالج کے مہلک مرض میں گرفتار ہو گیا اور ساری پیغمبری اس کی دریا برُد ہو گئی اور چراغ دین کی طرح اس نے بھی ثابت کر دیا کہ جھوٹا پیغمبر کس طرح جلد پکڑا جاتا ہے۔اور اب امریکہ سے خبر آئی ہے کہ وہ قریب المرگ ہے۔یہ آٹھوا۸ں نشان ہے کہ جو خدا تعالیٰ نے میری تائید میں ظاہر کیا ایسا ہی خدا نے مجھے اپنی پاک وحی سے خبر دے کر فرمایا تھا۔اے بسا خانہ ٔدشمن کہ تو ویراں کر دی جس میں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ بہت سے دشمن مریں گے اور ان کا گھر ویران ہو جائے گا۔چنانچہ مجھ کو سیالکوٹ وغیرہ کتنے مقامات سے خط آئے ہیں کہ اس سال میں کئی سخت طبع اور ناپاک دل دشمن جو سخت متعصب تھے معہ عیال واطفال اس جہان سے گزر گئے جن کی تفصیل کسی مستقل رسالہ میں انشاء اللہ درج کی جائے گی۔یہ نوا۹ں نشان ہے جو خدا تعالیٰ نے اس سال میں میری تائیدمیں ظاہر فرمایا۔پھر میں نے اپنے متواتر اشتہارات میں باربار شائع کیا تھا کہ دنیا میں سخت سخت زلزلے آئیں گے اور بعض ان میں سے قیامت کا نمونہ ہوں گے اور بہت موت ہو گی۔چنانچہ ایسے زلزلے فارموساچین اور سان فرانسسکو ملک امریکہ اور اٹلی میں آگئے اور وہ درحقیقت ایسے خوفناک ہیں کہ جو شخص پہلے میرے اشتہارات کو پڑھے گا اور پھر ان زلزلوں اور عام تباہی کا نظارہ اس کی نظر کے سامنے آجائے گا۔اس کو بہرحال اقرار کرنا پڑے گا کہ یہ وہی پیشگوئیاں ہیں کہ جو پہلے میری طرف سے ہو چکی ہیں۔یہ تین۳ نشان ہیں۔جن کے ملانے سے بارا۱۲ں نشان ہوتے ہیں جو ان دنوں میں ظہور میں آئے اور پانچ اور زلزلوں کا وعدہ ہے جن کی انتظار کرنی چاہیے۔بعض نادان کہتے ہیں کہ اگر یہ زلزلے امریکہ وغیرہ کے اس شخص یعنی اس عاجز کی تائید اور تصدیق کے لئے آئے ہیں تو یہ کیونکر ہو سکتا ہے کیونکہ ان ملکوں کے لوگ تو اس کے نام سے بھی بے خبر ہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ اوّل تو جھوٹ ہے کہ وہ لوگ میرے نام سے بے خبر ہیں۔امریکہ کے مشہور اور نامی اخباروں میں کئی دفعہ میرا اور میرے دعوے کا ذکر آچکا ہے۔بلکہ انہیں اخبار والوں نے لکھا تھا کہ پنجاب سے فلاں شخص ڈوئی کو جو پیغمبری کا دعوٰی کرتا ہے مباہلہ کے لئے بلاتا ہے اور ڈوئی