مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 380 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 380

آوے جس کا وعدہ دیا گیا ہے۔تمہیں یہ بھی ضروری نہیں کہ اس خوفناک دن سے پہلے کسی اخبار یا اشتہار کا جو اس پیشگوئی کی تکذیب کے بارے میں لکھا گیا ہو ردّ کرو۔کیونکہ اب خدا اُن تکذیبوں کا آپ جواب دے گا۔نیکی کرو ،بھلائی کرو ،صدقہ دو، راتوں کو اُٹھ کر اپنے یگانہ خدا کو یاد کرو اور اگر گالیوں کا پہاڑ بھی تم پر ٹوٹ پڑے تو اُن کی طرف نظر اُٹھا کر مت دیکھو۔خدا کے غضب کے دن سے فرشتے بھی کانپتے ہیں۔سو تم ڈرتے رہو۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَالَّذِیْنَ ھُمْ مُّحْسِنُوْنَ ۱؎۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی المشتھـــــــــــــــــــــــــــــر مرزا غلام احمد مسیح موعود از قادیان ضلع گورداسپور ۲؍ مارچ ۱۹۰۶ء انوار احمدیہ پریس قادیان دارالامان میں شیخ یعقوب علی تراب احمدی ایڈیٹر الحکم و مالک مطبع کے اہتمام سے چھپ کر شائع ہوا۔( یہ اشتہار ۲۲×۲۹ ۴ کے ایک صفحہ پر ہے) (تبلیغ رسالت جلد۱۰ صفحہ ۱۰۶ تا ۱۰۸)