مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 378
مجموعه اشتہارات ۳۷۸ ۲۷۳ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ زلزلہ کی پیشگوئی دوستو ! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے پھر خدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے یہ جو ماہ فروری میں تم نے دیکھا زلزلہ تم یقیں سمجھو کہ یہ اک زجر سمجھانے کو ہے آنکھ کے پانی سے یارو کچھ کرو اس کا علاج آسماں اے غافلو ! اب آگ برسانے کو ہے اے عزیز و !! آپ لوگوں نے اس زلزلہ کو دیکھ لیا ہو گا جو ۲۸ رفروری ۱۹۰۶ ء کی رات کو ایک بجے آیا تھا۔ یہ وہی زلزلہ تھا جس کی نسبت خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں فرمایا تھا پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی۔ چنانچہ میں نے یہ پیشگوئی رسالہ الوصیت کے صفحہ ۳ و ۴ ۱۴۶ میں اور نیز اپنے اشتہارات اور اخبار الحکم اور بدر میں شائع کر دی تھی۔ سو الحمد للہ والمنت کہ اسی کے مطابق عین بہار کے ایام میں یہ زلزلہ آیا ۔ لیکن آج یکم مارچ ۱۹۰۶ ء کو صبح کے وقت پھر خدا نے یہ وحی میرے پر نازل کی جس کے یہ الفاظ ہیں زلزلہ آنے کو ہے اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ وہ زلزلہ جو قیامت کا نمونہ ہے وہ ابھی آیا نہیں بلکہ آنے کو ہے اور یہ زلزلہ اس کا پیش خیمہ ہے جو پیشگوئی کے مطابق پورا ہوا ۔ کیونکہ جیسا کہ میں نے رسالہ الوصیت کے صفحہ ۳ و۴ میں قبل از وقت لکھا تھا صرف ایک زلزلہ کی پیشگوئی نہیں بلکہ کئی زلزلوں کی نسبت خدا نے مجھے اطلاع دی تھی سو یہ وہ زلزلہ تھا جس