مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 373 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 373

مجموعه اشتہارات ۳۷۳ جلد سوم بدکاریوں اور ظلمتوں اور طرح طرح کے بُرے کاموں پر ایسی جرات نہ کریں کہ گویا خدا نہیں ہے تو پھر ان پر کوئی عذاب نازل نہیں ہوگا جیسا کہ وہ فرماتا ہے ۔ مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَ أَمَنْتُمْ کے یعنی خدا تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا اگر تم شکر گزار بن جاؤ اور خدا پر ایمان لاؤ اور اس کی عظمت اور سزا کے دن سے ڈرو۔ ایسا ہی اس کے مقابل پر فرماتا ہے۔ قُلْ مَا يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ کے یعنی ان کو کہہ دے کہ اگر تم نیک چلن انسان نہ بن جاؤ اور اس کی یاد میں مشغول نہ رہو تو میرا خدا تمہاری زندگی کی پروا کیا رکھتا ہے۔ اور سچ ہے جب انسان غافلا نہ زندگی بسر کرے اور اس کے دل پر خدا کی عظمت کا کوئی رعب نہ ہو اور بے قیدی اور دلیری کے ساتھ اس کے تمام اعمال ہوں تو ایسے انسان سے ایک بکری بہتر ہے جس کا دودھ پیا جاتا ہے اور گوشت کھایا جاتا ہے اور کھال بھی بہت سے کاموں میں آ جاتی ہے اور میں جانتا ہوں کہ جس قدر میں نے لکھا ہے وہ اُن لوگوں کے لئے بس ہے جن کے دل ٹیڑھے نہیں ہیں اور جو جانتے ہیں کہ خدا ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى مرزا غلام احمد قادیانی ضیاء الاسلام پریس قادیان میں ۲۲ مئی ۱۹۰۵ء کو چھپ کر شائع ہوا ۔ یہ اشتہار ۲۰۲۶ A تبلیغ رسالت جلد ۱۰صفحه ۹۵ تا ۱۰۱) النساء: ۱۴۸ ۲ الفرقان: ۷۸ تهر ا ارمنی ۱۹۰۵ء کے چار صفحہ پر ہے ) سے اسی پیشگوئی کے متعلق جو زلزلہ ثانیہ کی نسبت شائع ہو چکی ہے آج ۲۲ مئی ۱۹۰۵ء کو بوقت پانچ بجے صبح خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ وحی ہوئی صَدَّقْنَا الرُّؤْيَا إِنَّا كَذَالِكَ نَجْزِي الْمُتَصَدِّقِينَ یعنی زلزلہ کی نسبت تیرے دیکھے ہوئے کو ہم نے سچا کر کے دکھلا دیا اور اسی طرح ہم صدقہ دینے والوں کو جزا دیتے ہیں۔ منہ