مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 365 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 365

دنیا میں ایک نذیرآیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خداس کو قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ زلزلہ کی خبر بار سوم ۳ آج ۲۹؍ اپریل ۱۹۰۵ء کو پھر خدا تعالیٰ نے مجھے دوسری مرتبہ کے زلزلہ شدیدہ کے نسبت اطلاع دی ہے سو مَیں محض ہمدردی مخلوق کے لئے عام طور پر تمام دنیا کو اطلاع دیتا ہوں کہ یہ بات آسمان پر قرار پا چکی ہے کہ ایک شدید آفت سخت تباہی ڈالنے والی دنیا پر آوے گی۔جس کا نام خدا تعالیٰ نے بار بار زلزلہ رکھا ہے۔مَیں نہیں جانتا کہ وہ قریب ہے یا کچھ دنوں کے بعد خدا تعالیٰ اس کو ظاہر فرماوے گا۔مگر بار بار خبر دینے سے یہی سمجھا جاتا ہے کہ بہت دُور نہیں ہے۔یہ خد تعالیٰ کی خبر اور اس کی خاص وحی ہے جو عالم الاسرار ہے ا س کے مقابل پر جو لوگ یہ شائع کر رہے ہیں کہ ایساکوئی سخت زلزلہ آنے والا نہیں ہے۔وہ اگر منجم ہیں یا کسی اَور علمی طریق سے اٹکلیں دوڑاتے ہیں۔وہ سب جھوٹے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں درحقیقت یہ سچ ہے اور بالکل سچ ہے کہ وہ زلزلہ اس ملک پر آنے والا ہے جو پہلے کسی آنکھ نے نہیں دیکھا اور نہ کسی کان نے سُنا اور نہ کسی دل میں گزرا بجز توبہ اور دل کے پاک کرنے کے کوئی اُس کا علاج نہیں۔کوئی ہے جو ہماری اس بات پر ایمان لائے؟ اور کوئی ہے جو اس آواز کو دل لگا کر سُنے؟ یہ بھی ملک کی بد قسمتی ہے جو خدا کے کلام کو