مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 364 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 364

کرو توبہ کہ تا ہو جائے رحمت دکھائو جلد تر صدق و انابت کھڑی ہے سر پہ ایسی ایک ساعت کہ یاد آ جائے گی جس سے قیامت مجھے یہ بات مولا نے بتا دی فَسُبْحٰنَ الَّذِیْ اَخْزَی الْاَعَادِیْ اب سنو اے عزیزو! کہ آج مَیں نے تبلیغ ۱؎ کا حق ادا کر دیا۔اب چاہو ٹھٹھا کرو، گالیاں دو تہمتیں لگائو اور مفتری نام رکھو اور چاہو تو قبول کرو۔مَیں نے قبل از وقت بتا دیا۔بد قسمتو! تم آنے والے عذاب سے بھاگ نہیں سکتے۔خدا بر حق ہے اور اس کے وعدے برحق۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی راقـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــم خاکسار مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸ ؍اپیریل ۱۹۰۵ء (یہ اشتہار ۲۰×۲۶ ۸ کے آٹھ صفحات پر ہے) (تبلیغ رسالت جلد۱۰صفحہ ۸۲ تا ۹۲) ۱؎ پہلے اکثر مسلمان جو اپنی غلط فہمی سے حضرت عیسیٰ کو آسمان سے اُتار رہے تھے وہ بات صحیح نہ تھی بلکہ خد اتعالیٰ کی طرف سے یہ مسیح ہو کر آنے والا یہی راقم تھا۔لیکن ان لوگوں کا کچھ قصور نہیں کیونکہ قبل از وقوع کسی پیشگوئی کے معنے کرنے میں عوام تو ایک طرف بعض اوقات انبیاء بھی اجتہادی غلطی کر بیٹھتے ہیں گو بعد اس کے پیشگوئی کے وقوع کے وقت معنے کھل جاتے ہیں۔