مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 347
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کرے گا۔اَلدَّعْوَتْ (۱) آسماں بارد نشاں الوقت میگوید زمیں شد ظہور وعدہ ہائے انبیاء و مرسلین۱؎ (۲) تا بکے جنگ و نبرد و کارزارت باخدا اے سیہ باطن ! بترس از خشم ربّ العالمین چونکہ میرا کام دعوت اور تبلیغ ہے اس لئے مَیں دوبارہ ظاہر کرتا ہوں۔اور قسم حضرتِ احدیت جلّشانہ کی کھا کر کہتا ہوں کہ میرے خدا نے اپنی وحی کے ذریعہ سے ظاہر فرمایا ہے کہ میرا غضب زمین پر بھڑکا ہے کیونکہ اس زمانہ میںاکثر لوگ معصیت اور دنیا پرستی میں ایسے غرق ہو گئے ہیں کہ خدا تعالیٰ پر بھی ایمان نہیں رہا اور جو اُس کی طرف سے اصلاح خلق کے لئے بھیجا گیا ہے اُس سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے اور یہ ٹھٹھا اور لعن طعن حد سے گزر گیا ہے۔پس خدافرماتا ہے کہ مَیں اُن سے جنگ کروں گا۲؎ اور میرے وہ حملے اُن پر ہوں گے جو اُن کے خیال گمان میں نہیں۔