مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 327
غیر مذاہب عیسائیوں آریوں وغیرہ کے اعتراضوں کا جواب دیتا ہے اور زبان انگریزی میں ترجمہ ہو کر یُورپ امریکہ اور دُنیا کے دوسرے حصوں میں جاتا ہے۔اگر ہماری جماعت میں سے پانچ سو آدمی ایسے باہمت پیداہو جاویں کہ دس دس رسالے اپنے خرچ پر خرید کر کے باہر بھجوا دیں اور پانچ ہزار احمدی اس کے خریداران کے علاوہ ہوں تو بآسانی تعداد دس ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔جو احباب رسالہ خریدیں وہ اس امر کا خیال رکھیں کہ بعض مضامین جنوری سے شروع ہوئے ہوئے ہیں اس لئے شروع سال سے رسالہ خریدنا مفید ہو گا۔اور ایسا ہی ۱۹۰۲ء کی جلد جو (دو روپیہ) پر دی جاتی ہے اس کو بھی ضرور خریدیں ورنہ پھر اس کا ملنا مشکل ہو گا۔اردو رسالہ کی قیمت (دو روپیہ)اور انگریزی کی للعہ؍ (چار روپے)( ولایت کے لئے للعہ۸؍۔چار روپے آٹھ آنے)سالانہ ہے۔جملہ درخواستیں اور روپیہ بنام محمد علی ایم اے مینجر رسالہ ریویو آف ریلیجنز قادیان ضلع گورداسپور آنی چاہئیں۔ڈاکٹر محمدحسین صاحب نے ۱۵ انگریزی رسالوں کی قیمت دی ہے۔(یہ اشتہار بطور ضمیمہ ریویو اردو بابت ماہ ستمبر ۱۹۰۳ء کے ساتھ صفحہ ۱ تا ۸ شائع ہوا اور الحکم جلد۷ نمبر۳۲ کے صفحہ ۱۹ پر بھی شائع ہواہے۔)