مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 326
موجودہ کی تعداد کے لحاظ سے یہ تعداد بہت کم ہے۔سو اے جماعت کے سچے مخلصو !خدا تمہارے ساتھ ہو۔تم اس کام کے لئے ہمت کرو۔خدا تعالیٰ آپ تمہارے دلوں میں القا کرے کہ یہی وقت ہمت کا ہے۔اب اس سے زیادہ کیا لکھوں۔خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو توفیق دیوے۔اٰمین ثُمَّ اٰمین الراقـــــــــــــــــــــــــــــــــــم خاکسار میرزا غلام احمد نوٹ۔حضرت اقدس کی اس تحریک پر ہمارے بعض احباب نے اصل مسودہ کو ہی پڑھ کر تعمیل حکم میں بڑی سرگرمی دکھلائی ہے۔چنانچہ حکیم محمد حسین صاحب قریشی اور خواجہ کمال الدین صاحب اور حکیم فضل الدین صاحب نے اسی وقت دس دس رسالے اپنے خرچ پر بھجوانے منظور کئے اور ایسا ہی بہت سارے دوسرے احباب نے خود خریداری میگزین منظور کی اور بعض احباب نے آٹھ آٹھ دس دس رسالے اپنے احباب کے نام بھجوا کر اُن کو خریدار بنایا۔اس لئے سب احباب کی خدمت میں التماس ہے کہ حضرت اقدس کا ارشاد جو دس ہزار خریدار میگزین پیدا کرنے کا ہے اس کی تعمیل میں ہر طرح کوشش کریں۔سب احباب خواندہ ہوں یا ناخواندہ اس کو خریدیں۔اور حسب توفیق اردو یا انگریزی رسالہ کی دو دو چار چار دس دس بیس بیس کاپیاں خود خرید کر باہر بھجوا دیں۔جو خود رسالہ کی پوری قیمت نہ دے سکتے ہوں وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک ایک رسالہ خریدیں اور اپنے احمدی احباب کو اور دوسرے دوستوں کو جو مذہب اسلام سے دلچسپی رکھتے ہیں اس کے خریدنے کے لئے مجبور کریں۔کیونکہ یہ رسالہ مذہب اسلام کی صداقت کو دکھاتا اور