مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 284
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ اعلان چونکہ آج کل مرض طاعون ہر ایک جگہ بہت زور پر ہے اس لئے اگرچہ قادیان میں نسبتاًآرام ہے لیکن مناسب معلوم ہوتا ہے کہ برعایت اسباب بڑا مجمع جمع ہونے سے پرہیز کی جاوے۔اس لیے یہی قرین مصلحت معلوم ہوا کہ دسمبر کی تعطیلوں میں جیسا کہ پہلے اکثر احباب قادیان میں جمع ہو جایا کرتے تھے اب کی دفعہ وہ اس اجتماع کو بلحاظ مذکورہ بالا ضرورت کے موقوف رکھیں اور اپنی اپنی جگہ پر خدا سے دُعا کرتے رہیں کہ وہ اس خطرناک ابتلا سے اُن کو اور اُن کے اہل عیال کو بچاوے۔المعـــــــــــــــــــــلن میرزا غلام احمد قادیانی ۱۸؍دسمبر۱۹۰۲ء مطبع انوار احمدیہ پریس قادیان (یہ اشتہار ۲۶×۸۲۰ کے ایک صفحہ پر ہے ) (تبلیغ رسالت جلد۱۰ صفحہ ۵۱)