مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 258
بات مَیں پھر دوبارہ یاد دلادیتا ہوں کہ ہر شخص اپنی حالت اور استطاعت کو دیکھ کر چندہ مقرر کرے۔ایسا نہ ہو کہ تھوڑی دیر کے بعد اُسے فوق الطاقت بوجھ سمجھ کر ملول ہو جائے کہ اس طرح اﷲ تعالیٰ کے نزدیک وہ گنہہ گار ٹھیرے گا اور اس تجدید اور تعیین چندہ کی سب درخواستیں اخویم مولوی عبدالکریم صاحب کے پاس آنی چاہییں۔یہ بھی واضح رہے کہ صدقات اور زکوٰۃ اور اس طرح کی ہر ماہ کا روپیہ بھی یہاں آنا چاہیے۔(یہ اشتہار ۲۰× ۲۶ ۸ کے چار صفحات پر ضیاء الاسلام پریس قادیان میں ۲۰۰۰کی تعداد میں شائع ہوا نیز دس مارچ ۱۹۰۲ء کو ضمیمہ الحکم میں بھی شائع کیا گیا) (تبلیغ رسالت جلد۱۰ صفحہ ۴۷ تا ۵۰)