مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 257 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 257

حتمی کے طور پر اس قدر چندہ ماہواری بھیج سکتا ہے۔مگر چاہیے کہ اس میں لاف گزاف نہ ہو جیسا کہ پہلے بعض سے ظہور میں آیا کہ اپنی زبان پر وہ قائم نہ رہ سکے۔سو اُنہوں نے خدا کا گناہ کیا جو عہد کو توڑا۔اب چاہیے کہ ہر ایک شخص سوچ سمجھ کر اس قدر ماہواری چندہ کا اقرار کرے جس کو وہ دے سکتا ہے گو ایک پیسہ ماہواری ہو۔مگر خدا کے ساتھ فضول گوئی اور دروغ گوئی کا برتائو نہ کرے۔ہر ایک شخص جو مرید ہے اس کو چاہیے جو اپنے نفس پر کچھ ماہواری مقرر کر دے خواہ ایک پیسہ ہو اور خواہ ایک دھیلہ اور جو شخص کچھ بھی مقرر نہیں کرتا اور نہ جسمانی طور پر اس سلسلہ کے لئے کچھ بھی مدد دے سکتا ہے، وہ منافق ہے۔اب اس کے بعد وہ سلسلہ میں رہ نہیں سکے گا۔اس اشتہار کے شائع ہونے سے تین۳ ماہ تک ہر ایک بیعت کرنے والے کے جواب کا انتظار کیا جائے گا کہ وہ کیا کچھ ماہواری چندہ اس سلسلہ کی مدد کے لئے قبول کرتا ہے اور اگر تین۳ ماہ تک کسی کا جواب نہ آیا تو سلسلہ بیعت سے اُس کا نام کاٹ دیا جائے گا اور مشتہر کر دیا جائے گا۔اگر کسی نے ماہواری چندہ کا عہد کر کے تین ماہ تک چندہ کے بھیجنے سے لاپرواہی کی اس کا نام بھی کاٹ دیا جائے گا اور اس کے بعد کوئی مغرور اور لاپرواہ جو انصار میں داخل نہیں اس سلسلہ میں ہرگز نہیں رہے گا۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔المشـــــــــــــــــــــــــــــــــــتھر میرزا غلام احمد مسیح موعود از قادیان۔ضلع گورداسپور ۵؍ مارچ ۱۹۰۲ء ---------------------------------- تتمہ یاد رہے کہ مدرسہ کا قیام اور بقا بھی چونکہ بہت سے مصالح پر مبنی ہے۔لہٰذا از بس ضروری ہے کہ حسب استطاعت ہر شخص اس کے لئے بھی ایک ماہوار رقم اپنے اوپر لازم کر لے۔اور یہ