مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 226
ہندیوں کی لوح طبیعت غلطی سے مبرّا اور صحیح طریق قبول کرنے کے لئے مستعد ہے۔اسی وجہ سے کتاب انسکلوپیڈیا میں ایک محقق انگریز لکھتاہے کہ عرب کی تمام زبانوں میں سے بدتر زبان وہ ہے جو مصر میںر ائج ہے۔غرض مولویانِ پنجاب اب عنقریب دیکھ لیں گے کہ جس شخص پر ناز کیا ہے اس کو علم ادب میں کہاں تک دخل ہے۔وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی المشتہر خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان مورخہ ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۱ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان (یہ اشتہار ۲۶ × ۲۰ ۴ کے دو صفحوں پر ہے ) (تبلیغ رسالت جلد۱۰ صفحہ ۲۵ تا ۲۹)