مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 222
اشتہار کتاب آیات الرحمان یہ قابل قدر کتاب مکرمی مولوی سیدمحمداحسن صاحب نے کتاب عصائے موسیٰ کے ردّ میں لکھی ہے اور مصنف عصائے موسیٰ کے اوہام کا ایسا استیصال کر دیا ہے کہ اب اُس کو اپنی وہ کتاب ایک دردانگیز عذاب محسوس ہو گی۔یہ تجویز قرار پائی ہے کہ اس کے چھپنے کے لئے اس طرح پر سرمایہ جمع ہو کہ ہر ایک صاحب جو خریدنا چاہیں ایک روپیہ جو اس کتاب کی قیمت ہے بطور پیشگی روانہ کر دیں۔یہ خواہش ہے کہ جلد تر یہ کتاب چھپ جائے اس لئے یہ انتظام کیا گیا ہے۔والسلام خاکسار میرزا غلام احمد عفی عنہ (’’ ایک غلطی کا ازالہ‘‘کے صفحہ ۶ کے حاشیہ پر یہ اشتہار درج ہے۔روحانی خزائن جلد۱۸ صفحہ ۲۱۶ حاشیہ