مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 194 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 194

علم ان ھم الا یخرصون۔اَمْ اُوْتوا من البرھان اوعُلّموا من القراٰن فھم بہ مستمسکون۔کلّا بل اتبعوا أھواء الذین ضلّوا من قبل وترکوا ما قال ربّھم ولا یبالون۔وقد ذکر الفرقان ان عیسٰی قد توفّی فبأی حدیث بعد ذالک یؤمنون۔الایفکرون فی سرّ مجیٔ المسیح ام علی القلوب اقفالھا ام ھم قوم لایبصرون۔ان اللّٰہ کان قد مَنّ علی بنی اسرائیل بموسٰی و النبیین الذین جاء وا من بعدہ منھم فعصوا انبیاء ھم ففریقًاکذبوا وفریقًا یقتلون۔فاراد اللّٰہ ان ینزع منھم نعمتہ ویؤتیھا قومًا ٰاخرین ثم ینظرکیف یعملون۔فبعث مثیل موسٰی من قوم بنی اسماعیل وجعل علماء امتہ کانبیاء سلسلۃ الکلیم وکسرغرور الیھود بھا بما کانوا یستکبرون۔واٰتٰی نبینا کلّما اوتی موسٰی وزیادہ۔واٰتاہ من الکتاب والخلفاء کمثلہ واحرق بہ قلوب الذین ظلموا بقیہ ترجمہ۔متعلق کوئی علم نہیں وہ صرف اٹکل سے کام لے رہے ہیں۔کیا انہیں کوئی دلیل دی گئی ہے۔یا قرآن کریم سے انہوں نے علم حاصل کیا اوروہ اسے مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں۔ایسا ہر گز نہیں۔بلکہ انہوں نے فرمان خداوندی کوچھوڑا۔اور اس کی پروا نہ کی اور قرآن کریم نے بیان کیا ہے کہ عیسٰی علیہ السلام وفات پاگئے ہیں پس اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے۔کیا وہ مسیح علیہ السّلام کے آنے کے راز میں غور نہیں کرتے یا اُن کے دلوں پر قفل لگے ہوئے ہیں۔یا وہ ایسی قوم ہے جو بصیرت نہیں رکھتی۔اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر موسیٰ علیہ السلام اور ان کے بعد آنے والے انبیاء کے ذریعہ احسان کیا، لیکن انہوں نے اپنے انبیاء کی نافرمانی کی۔ایک فریق نے انہیں جھٹلایا اور ایک فریق ان کے قتل کے درپے ہوا۔پس اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا کہ وہ ان سے اپنی نعمت چھین لے اور دوسری قوم کو دیدے۔پھر وہ دیکھے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔پس اس نے بنو اسمٰعیل میں مثیل موسیٰ کو مبعوث فرمایا اور اس کی امّت کے علماء کو موسوی سلسلہ کے انبیاء کی مانند بنایا اور اس طرح یہود کے غرور کو ان کے تکبر کرنے کے سبب توڑ دیا اور اس نے ہمارے نبی اکرم صلے اللہ علیہ وسلم کو وہ سب کچھ دیا جو اس نے موسیٰ علیہ السلام کو دیابلکہ اس سے زیادہ دیا۔پھر اس نے آپ کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مانند کتاب اور خلفاء دیئے اور اس کے ساتھ ظالم اور متکبر لوگوں کے