مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 190 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 190

ِالّافی ایام الیأس وقطع الامل من النصرۃ الموعودۃ۔فان الیھود کانوا یسخرون منھم ویضحکون علیھم ویؤذونھم بانواع الکلمات۔عندما رَأَوْا خذلانھم وتقلبھم فی الاٰفات۔فکانوا یقولون این مسیحکم الذی کان یزعم انہ یرث سریر داوٗد وینال السلطنۃ وینجی الیھود فتألم النصارٰی من سماع ھٰذہ المطاعن۔و الام الصبرُ باللّاعن۔فنحتوا الجوابَین۔عند ہٰذین الطعنین والخطابین۔فقالوا ان یسوع ابن مریم وان کان مانال السلطنۃ فی ھٰذہ الاٰوان۔ولٰـکنہ ینزل بصورۃ الملوک الجبارین القھارین فی اٰخر الزمان۔فیقطع ایدی الیھود وارجلھم وانوفھم ویھلکھم باشد العذاب والھوان۔ویجلس احبابہ بعد ھٰذا العقاب۔علی سرر مرفوعۃ موعودۃ فی الکتاب۔و اما قول المسیح انہ من اٰمن بہ فینجیہ من الشدائد التی نزلت علٰی بقیہ ترجمہ۔جب وہ نااُمید ہو گئے اور اس نصرت الٰہی کی طرف سے ان کی امیدیں ٹوٹ گئیں جس کا انہیں وعدہ دیا گیا تھا اور یہودی ان سے تمسخر کرتے، ان پر ہنستے اور ان کو مختلف کلمات کے ساتھ دکھ دیتے۔اُس وقت انہوں نے اپنے آپ کو بے یارو مددگار اور آفات میں مبتلا دیکھا۔یہود کہتے تھے۔کہاں ہے تمہارا وہ مسیح جو یہ خیال کرتا تھا کہ وہ دائود کے تخت کا وارث ہو گا؟ حکومت حاصل کرے گا۔اور یہود کو نجات دے گا۔یہود کے ان طعنوں سے عیسائی لوگ بہت دکھی ہوئے۔بھلا لعنت کرنے والے پر کب تک صبر کیا جا سکتا ہے۔چنانچہ انہوں نے ان دونوں طعنوں اور خطابوں کے موقعہ پر دو جواب گھڑے۔انہوں نے یہ کہا کہ یسوع ابن مریم نے گو اس زمانہ میں حکومت حاصل نہیں کی۔لیکن وہ آخری زمانہ میں جبّار اور قہّار بادشاہوں کے رُوپ میں نازل ہو گا اور یہودیوں کے ہاتھ اور پائوں اورناک کاٹے گا اور گا اور ان کو سخت عذاب دے گا۔اور ذلّت سے ہلاک کرے گا۔پھر اس سزا کے بعد اپنے ساتھیوں کو ان بلند تختوں پر بٹھائے گا جن کا تورات میں وعدہ دیا گیا ہے اور مسیح کا یہ کہنا کہ جو کوئی مجھ پر ایمان لائے گامَیں اسے ان سختیوں سے نجات