مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 181
غالب ہوتا جائے گا۔دُنیا میں سچائی اوّل چھوٹے سے تخم کی طرح آتی ہے اور پھر رفتہ رفتہ ایک عظیم الشان درخت بن جاتا ہے جو پھل اور پھول لاتا ہے اور حق جوئی کے پرندے اس میں آرام کرتے ہیں۔۱؎ المشتہر میرزا غلام احمد از قادیان ۵؍ مارچ ۱۹۰۱ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان۔۷۰۰ کاپی (یہ اشتہار ۲۰×۲۶ ۴ کے دو صفحوں پر ہے) (تبلیغ رسالت جلد۱۰ صفحہ ۶ تا ۸) ۱؎ کم سے کم تین برس کے لئے یہ مصالحہ ضروری ہے اور اس خیال سے کہ حساب میں غلطی نہ ہو اس مصالحہ کی ابتدائی تاریخ یکم اپریل ۱۹۰۱ء مقرر کی گئی ہے کیونکہ معلوم نہیں کہ آپ صاحبوں کی طرف سے بعد باہمی مشورہ کب سب کے دستخطوں کے ساتھ جو پانچ علماء سے کم نہ ہوں جواب اشتہار نکلے گا۔وَالسَّـلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰ ی۔منہ