مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 178 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 178

مجموعه اشتہارات ۱۷۸ جلد سوم کی بھی پوری ہوئی ۔ اور وہ یہ ہے کہ اس ستر دن کے عرصہ میں کچھ بباعث امراض لاحقہ اور کچھ باعث اس کے بوجہ بیماری بہت سے دن تفسیر لکھنے سے سخت معذوری رہی ان نمازوں کو جو جمع ہو سکتی ہیں جمع کرنا پڑا ۔ اور اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو در منثور اور فتح باری اور تفسیر ابن کثیر وغیرہ کتب میں ہے کہ تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوةُ یعنی مسیح موعود کے لئے نماز جمع کی جائے گی۔ اب ہمارے مخالف علماء یہ بھی بتلا دیں کہ کیا وہ اس بات کو مانتے ہیں یا نہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہو کر مسیح موعود کی وہ علامت بھی ظہور میں آ گئی۔ اور اگر وہ نہیں مانتے تو کوئی نظیر پیش کریں کہ کسی نے مسیح موعود کا دعوی کر کے دو ماہ تک نمازیں جمع کی ہوں ۔ یا بغیر دعوی ہی نظیر پیش کرو۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتر مرزا غلام احمد قادیانی ۲۰ فروری ۱۹۰۱ء یہ اشتہار ۲۶۸۲۰ کے ۳ صفحہ پر ہے جس پر پریس کا نام نہیں ) (روحانی خزائن جلد ۱۸ ملحقہ اعجاز لمسیح صفحه الف تاج)