مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 164 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 164

پاتے ہیںاور خدا ہمیں بتلاتا ہے کہ یہ شخص درحققیت کافر اور دجّال اور دروغ گو اور بے ایمان اور جہنمی ۱؎ہے۔چنانچہ جن لوگوں کو یہ الہام ہوا ہے وہ چار سے بھی زیادہ ہوں گے۔غرض تکفیر کے الہامات یہ ہیں اور تصدیق کے لئے میرے وہ مکالمات اور مخاطبات الہٰیہ ہیںجن میں سے کسی قدر بطور نمونہ اس رسالہ۲؎ میںلکھے گئے ہیں۔اور علاوہ اس کے بعض واصلانِ حق نے میرے زمانہ بلوغ سے بھی پہلے میرا اور میرے گائوں کا نام لے کر میری نسبت پیشگوئی کی ہے کہ وہی مسیح موعود ہے۔اور بہتوں نے بیان کیا کہ نبی صلے اللہ علیہ وسلم کو ہم نے خواب میں دیکھا اور آپ نے فرمایا کہ یہ شخص حق پر بقیہ حاشیہ۔موت کی پیشگوئیاں صرف ایک نہیں چار پیشگوئیاں ہیں (۱) آتھم کی نسبت (۲) لیکھرام کی نسبت (۳) احمد بیگ کی نسبت(۴) احمد بیگ کے داماد کی نسبت۔اور چار میںسے تین مر گئے اور ایک باقی ہے۔جس کی نسبت شرطی پیشگوئی ہے جیسا کہ آتھم کی شرطی تھی۔اب بار بار شور مچانا کہ یہ چوتھی بھی کیوں جلدی پوری نہیں ہوتی اور اس وجہ سے تمام پیشگوئیوں کی تکذیب کرنا کیا یہ ان لوگوں کاکام ہے جو خدا سے ڈرتے ہیں؟ اے متعصب لوگو! اس قدر جھوٹ بولنا تمہیں کس نے سکھایا؟ ایک مجلس مثلاً بٹالہ میں مقرر کرو اور پھر شیطانی جذبات سے دُور ہو کر میری تقریر سنو۔پھر اگر ثابت ہو کہ میری سو ۱۰۰پیشگوئی میں سے ایک بھی جھوٹی نکلی ہو تو مَیں اقرار کروںگا کہ مَیں کاذب ہوں۔اور اگر یوں بھی خدا سے لڑنا ہے تو صبر کرو اور اپنا انجام دیکھو۔منہ ۱؎ منشی الہٰی بخش صاحب اکونٹنٹ نے جو دعویٰ الہام کرتے ہیں، حال میں ایک کتاب تالیف کی ہے جس کا نام عصائے موسیٰ رکھا ہے جس نے اشارۃً مجھ کو فرعون قرار دیا ہے۔اور اپنی کتاب میں بہت سے الہام ایسے پیش کئے ہیں جن کا یہ مطلب ہے کہ یہ شخص کذّاب ہے اور اس کو من جانب اللہ جاننے والے اور اس کے دعویٰ کی تصدیق کرنے والے گدھے ہیں۔چنانچہ یہ الہام بھی ہے کہ عیسیٰ نتواں گشت بتصدیق خرے چند۔صلوٰۃ بر آنکس کہ ایں وردبگوید۔اس کے جواب میں بالفعل اس قدر لکھنا کافی ہے کہ اگر میرے مصدّقین گدھے ہیں تو منشی صاحب پر بڑی مصیبت پڑے گی کیونکہ اُن کے اُستاد اور مُرشد جن کی بیعت سے ان کو بڑا فخر ہے میری نسبت گواہی دے گئے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے اور آسمانی نور یعنی رسالہ اربعین مرتب