مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 2
توجہ دلائی کہ سب لوگ تہ دل سے اپنی مہربان گورنمنٹ کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کو اس جنگ میں جوٹر نسوال میں ہو رہی ہے فتح عظیم بخشے اور نیز یہ بھی کہا کہ حق اللہ کے بعد اسلام کا اعظم ترین فرض ہمدردی خلایق ہے اور بالخصوص ایسی مہربان گورنمنٹ کے خادموں سے ہمدردی کرنا کارِ ثواب ہے جو ہماری جانوں اور مالوں اور سب سے بڑھ کر ہمارے دین کی محافظ ہے۔اس لئے ہماری جماعت کے لوگ جہاں جہاں ہیں اپنی توفیق اور مقدور کے موافق سرکاربرطانیہ کے ان زخمیوں کے واسطے جو جنگ ٹرانسول میں مجروح ہوئے ہیں چندہ دیں۔لہذا بذریعہ اشتہار ہذا اپنی جماعت کے لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہر اک شہر میں فہرست مکمل کر کے اور چندہ کو وصول کر کے یکم مارچ سے پہلے مرزا خدا بخش صاحب کے پاس بمقام قادیان بھیج دیں کیونکہ یہ ڈیوٹی ان کے سپرد کی گئی ہے۔جب آپ کا روپیہ معہ فہرستوں کے آ جائے گا تو اس فہرست چندہ کو اس رپورٹ میں درج کیاجائے گا جس کا ذکر اوپر ہو چکا ہے ہماری جماعت اس کام کو ضروری سمجھ کر بہت جلد اس کی تعمیل کرے۔والسّلام راقـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــم میرزا غلام احمد از قادیان ۱۰ ؍فروری ۱۹۰۰ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان ( یہ اشتہار ۲۰× ۲۶ ۸ کے ایک صفحہ پر ہے ) (روحانی خزائن جلد۱۵ صفحہ ۶۲۴،۶۲۵۔تبلیغ رسالت جلد۹ صفحہ ۱،۲)