مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 135
مجموعه اشتہارات الله جلد سوم مخاطب کر کے یہ ثبوت دیں کہ حقیقت میں قرآن اور حدیث سے یہی ثابت ہے کہ آسمان سے مسیح آئے گا۔ پھر بعد اس کے لوگ ان دونوں تقریروں کا خود موازنہ اور مقابلہ کر لیں گے۔ ان دونوں باتوں میں سے اگر کوئی بات پیر صاحب منظور فرمائیں تو بشرط تحریری ذمہ داری رؤسا مذکورین میں ↓ لاہور میں آجاؤں گا ۔ وَاللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ شَهِيدٌ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى گواه شـــــــــــــــــــــد گواهــــــــــــــــــــد مولوی حکیم نورالدین صاحب مولوی عبد الکریم صاحب مولوی سید محمد سعید صاحب حیدر آبادی صاحبزادہ سراج الحق جمالی نعمانی شیخ غلام حیدر صاحب ڈپٹی انسپکٹر ضلع سیالکوٹ کا تب اشتہار منظور محمد لدھیانوی المشتهر مرزا غلام احمد قادیانی ۲۸ اگست ۱۹۰۰ ء تبلیغ رسالت جلد ۱ صفحه ۱۳۷ تا ۱۴۳) لے یادر ہے کہ جس اشتہار کے شائع کرنے کا نمونہ پیر صاحب کے لئے اس اشتہار میں لکھا گیا ہے یا جو دوسری شرط رئیسوں کی ذمہ واری کی بابت لکھی گئی ہے اس میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی ۔ منہ نوٹ: یہ دونوں اشتہار ” واقعات صحیحہ مرتبہ مفتی محمد صادق صاحب مطبوعہ نومبر ۱۹۰۰ء انوار احمدی پریس لاہور کے صفحات ۵۰ لغایت ۵۶ پر درج ہے۔ (مرتب)