مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 122 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 122

مجموعه اشتہارات ۱۲۲ جلد سوم کرنا قبول فرماتے تو اُن کا فخر تھا کہ ایسے سید بزرگوار محدث اور فقیہ نے اپنے مقابلہ کے لئے اُن کو قبول کیا ۔ مگر افسوس کہ سید صاحب موصوف نے جب دیکھا کہ اس جماعت میں ایسے گندے لوگ موجود ہیں کہ گندی گالیاں اُن کا طریق ہے تو اس کو مشتے نمونہ از خروارے پر قیاس کر کے ایسی مجلسوں میں حاضر ہونے سے اعراض بہتر سمجھا۔ ہاں میں نے پیر مہر علی شاہ صاحب کے لئے بطور تحفہ ایک رسالہ تالیف کیا جس کا نام میں نے تحفہ گولڑویہ رکھا ہے جب پیر صاحب موصوف اس کا جواب لکھیں گے تو خود لوگوں کو معلوم ہو جائے گا کہ ہمارے دلائل کیا ہیں اور ان کا جواب کیا۔ اب ہم اپنے اس اشتہار کے مقابل پر جو بنا اس دعوت کی ہے۔ پیر مہر علی شاہ صاحب کا اشتہار لکھ دیتے ہیں ۔ نا ب کے ناظرین خود فیصلہ کر لیں کہ آیا ان کا جواب نیک نیتی اور حق پژوہی کی راہ سے ہے L یا شطرنج کے کھیلنے والے کی طرح ایک چال ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى ۔ المشت خاکسار مرزاغلام احمد قادیانی لے اگلے صفحہ پر ملاحظہ کریں۔ تبلیغ رسالت جلد دهم صفحه ۱۳۵ تا ۱۳۷) ۲۵ اگست ۱۹۰۰ء تاریخ کا ذکر مکرم میر قاسم علی صاحب نے تبلیغ رسالت میں کیا ہے اصل اشتہار میں تاریخ نہ ہے۔ ملاحظہ ہو تبلیغ رسالت جلده اصفحه ۱۳۷ (ناشر)