مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 106
حسبِ آیت اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَـکُمْ مومن مخلص ہونا بپایہ ثبوت پہنچے گا۔اور اس طرح پر یہ اُمّت تفرقہ سے نجات پا جائے گی۔چاہیے کہ اس اشتہار کے وصول کے بعد جس کو مَیں رجسٹری کرا کر بھیجوں گا۔مہر علی شاہ صاحب دس دن تک اپنی منظوری سے مجھے اطلاع دیں۱؎ لیکن ضروری ہو گا کہ یہ اطلاع ایک چھپے ہوئے اشتہار کے ذریعہ سے ہو۔جس پر میرے اشتہار کی طرح بیس معززلوگوں کی گواہی ہو اور بحالت مغلوبیت اپنی بیعت کا اقرار بھی درج ہو۔یاد رہے کہ مقام بحث بجز لاہور کے جو مرکز پنجاب ہے اور کوئی نہ ہو گا۔اور ایک ہفتہ پہلے مجھے بذریعہ رجسٹری شدہ خط کے اطلاع دینا ہو گا تا اسی جگہ حاضر ہو جائوں۔اگر مَیں حاضر نہ ہوا تو اس صورت میں مَیں بھی کاذب سمجھا جائوں گا۔انتظام مکان جلسہ پیر صاحب کے اختیار میں ہو گا۔اگر ضرورت ہوگی ۲؎ تو بعض پولیس کے افسر بُلالئے جائیں گے۔ھٰذَا مَا أَرَانِیْ رَبِّیْ رَبُّ السَّمٰوَاتِ الْعُلٰـی فَادْعُوْکَ یَا قَرْنِیْ عَلٰـی بَصِیْرَۃٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَلَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلٰی مَنْ تَخَلَّفَ مِنَّا اَوْأَبٰی وَالسَّـلَامُ عَلٰـی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی تَعَالَوْا إِلٰـی کَلِمَۃٍ سَوَآئٍ بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ یَسْمَعُ وَ یَرٰی خاکســـــــــــــــــــــار المشتھــــــــــر مرزا غلام احمد از قادیان ۲۰؍ جولائی ۱۹۰۰ء ۱؎ دس دن تک پیر مہر علی شاہ صاحب کی طرف سے اشتہار کا شائع ہو جانا ضروری ہے۔لیکن بلحاظ ضمیمہ اس اشتہار کے تمام علماء کی اطلاع کے لئے مقابلہ اشاعت اشتہار سے ٹھیک ٹھیک ایک مہینہ بعد ہو گا۔منہ ۲؎ اگر پیر صاحب تجویز مکان سے دستکش ہوں تو پھر یہ تجویز میرے ذمہ ہو گی۔منہ