مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 100 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 100

۲۳۰ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اﷲِ کَذِبًا اَوْ کَذَّبَ بِٰایَاتِہٖ ۱؎ پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی جو سخت مکذب ہیں اُن کے ساتھ ایک طریق فیصلہ مع ان علماء کے جن کا نام ضمیمہ اشتہار ہذا میں درج ہے ۲؎ یہ صاحب جن کا نام عنوان میں درج ہے یعنی مہر علی شاہ صاحب ضلع راولپنڈی کے سجادہ نشینوں میں سے ایک بزرگ ہیں۔وہ اپنے رسمی مشیخت کے غرور سے اس خیال میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح اس سلسلہ آسمانی کو مٹادیں۔چنانچہ اسی غرض سے انہوں نے دو کتابیں بھی لکھی ہیں جو اس بات پر کافی دلیل ہیں کہ وہ علم قرآن اور حدیث سے کیسے بے بہرہ اور بے نصیب ہیں۔اور چونکہ ان لوگو ں ۱؎ الانعام : ۲۲ ۲؎ پنجاب اور ہندوستان کے سجادہ نشین یہ عذر نہیں پیش کر سکتے کہ ہم تو جاہل اور علم قرآن اور علم عربیت سے بے بہرہ اور بے نصیب ہیں۔پھر تفسیر قرآن مجید اور بلاغت عربیت میں کیا مقابلہ کریں کیونکہ اگر وہ جاہل ہیں تو لوگوں سے بیعت کیوں لیتے ہیں اور مراتب سلوک میں مرتبہ کشف القرآن کیوں رکھا ہوا ہے۔ماسوا اس کے جبکہ یہ مقابلہ خارق عادت کے طور پرہے تو علم کی ضرورت ہی کیا ہے کشف اور الہام سے کام لیں جس کا دعویٰ ہے۔منہ