مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 583 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 583

مجموعہ اشتہارات ۵۸۳ جلد دوم ذلّت تھی کہ ایک دفعہ محمد حسین کو اپنی ہی تحریروں کی وجہ سے پیش آ گئی اور ابھی ایسی ذلت کا کہاں خاتمہ ہے بلکہ آئندہ بھی جیسے جیسے گورنمنٹ اور مسلمانوں پر کھلتا جائے گا کہ کیسے اس شخص نے دورنگی کا طریق اختیار کر رکھا ہے ویسے ویسے اس ذلت کا مزہ زیادہ سے زیادہ محسوس کرتا جائے گا اور اس ذلت کے ساتھ ایک دوسری ذلت اس کو یہ پیش آئی کہ میرے اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے صفحہ ۲ کی اخیر سطر میں جو یہ الہامی عبارت تھی کہ أَتَعْجَبُ لامری اس پر مولوی محمد حسین صاحب نے یہ اعتراض کیا کہ یہ عبارت غلط ہے اس لئے یہ خدا کا الہام نہیں ہوسکتا اور اس میں غلطی یہ ہے کہ فقرہ أَتَعْجَبُ لَامْرِی لکھا ہے یہ مِنْ اَمْرِی چاہیے تھا کیونکہ عجب کا صلہ مِنْ آتا ہے نہ لَامُ۔اس اعتراض کا جواب میں نے اپنے اُس اشتہار میں دیا ہے جس کے عنوان پر موٹی قلم سے یہ عبارت ہے حاشیہ متعلقه صفحه اول اشتہار مورخہ ۳۰ / نومبر ۱۸۹۸ء‘ اس جواب کا ماحصل یہ ہے کہ معترض کی یہ نادانی اور ناواقفیت اور جہالت ہے کہ وہ ایسا خیال کرتا ہے کہ گویا عجب کا صلہ لام نہیں آتا۔اس اعتراض سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو بس یہی کہ معترض فن عربی سے بالکل بے بہرہ اور بے نصیب ہے اور صرف نام کا مولوی ہے کیونکہ ایک بچہ بھی جس کو کچھ تھوڑی سی مہارت عربی میں ہو سمجھ سکتا ہے کہ عربی میں عجب کا صلہ کام بھی بکثرت آتا ہے اور یہ ایک شائع متعارف امر ہے اور تمام اہل ادب اور اہل بلاغت کی کلام میں یہ صلہ پایا جاتا ہے۔چنانچہ اس معروف ومشہور شعر میں لام ہی صلہ بیان کیا گیا ہے اور وہ شعر یہ ہے۔" عَجِبْتُ لِمَوْلُودٍ لَيْسَ لَهُ أَبٌ وَ مِنْ ذِي وَلَدٍ لَيْسَ لَهُ أَبَوَان یعنی اس بچہ سے مجھے تعجب ہے جس کا باپ نہیں یعنی حضرت عیسی علیہ السلام سے اور اس سے زیادہ تعجب اس بچوں والوں سے ہے جس کے ماں باپ دونوں نہیں۔اس شعر میں دونوں صلوں کا بیان ہے کام کے ساتھ بھی اور من کے ساتھ بھی اور ایسا ہی دیوان حماسہ میں جو بلاغت فصاحت میں ایک مسلم اور مقبول دیوان ہے اور سرکاری کالجوں میں داخل ہے۔پانچ شعر میں