مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 568 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 568

مجموعہ اشتہارات ۵۶۸ جلد دوم سو یہ چاروں قسم کے کمال جو ہم پانچ وقت خدا تعالیٰ سے نماز میں مانگتے ہیں یہ دوسرے لفظوں میں ہم خدا تعالیٰ سے آسمانی نشان طلب کرتے ہیں اور جس میں یہ طلب نہیں اس میں ایمان بھی نہیں۔ہماری نماز کی حقیقت یہی طلب ہے جو ہم چار رنگوں میں پنجوقت خدا تعالیٰ سے چارنشان مانگتے ہیں اور اس طرح پر زمین پر خدا تعالیٰ کی تقدیس چاہتے ہیں تا ہماری زندگی انکار اور شک اور غفلت کی زندگی ہو کر زمین پلید نہ کرے۔اور ہر ایک شخص خدا تعالیٰ کی تقدیس تبھی کر سکتا ہے کہ جب وہ چاروں قسم کے نشان خدا تعالیٰ سے مانگتا رہے۔حضرت مسیح نے بھی مختصر لفظوں میں یہی سکھایا تھا۔دیکھومتی باب ۸ آیت ۹ پس تم اسی طرح دُعا مانگو کہ اے ہمارے باپ جو آسمان پر ہے تیرے نام کی تقدیس ہو۔والسلام مرز ا غلام احمد از قادیاں ضلع گورداسپور پنجاب تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۳ ۵ تا ۵۱۶) ۵/ نومبر ۱۸۹۹ء