مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 532 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 532

مجموعہ اشتہارات ۲۱۱ ۵۳۲ جلد دوم بِسْمِ بسم اللهِ الرَّحمنِ الرَّحِيم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي اپنے مُریدوں کی اطلاع کے لیے جو پنجاب اور ہندوستان اور دوسرے ممالک میں رہتے ہیں اور نیز دوسروں کے لئے اعلان جو کہ ایک مقدمہ زیر دفعہ ۷ اضابطہ فوجداری مجھ پر اور مولوی سعید محمدحسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ پر عدالت جے ایم۔ڈوئی صاحب ڈپٹی کمشنر ضلع گورداسپورہ میں دائر۔تھا بتاریخ ۲۴ فروری ۱۸۹۹ء بروز جمعہ اس طرح پر اس کا فیصلہ ہوا کہ فریقین سے اس مضمون کے نوٹسوں پر دستخط کرائے گئے کہ آئندہ کوئی فریق اپنے کسی مخالف کی نسبت موت وغیرہ دل آزار مضمون کی پیشگوئی نہ کرے۔کوئی کسی کو کافر اور د قبال اور مفتری اور کذاب نہ کہے۔کوئی کسی کو مباہلہ کے لئے نہ بلاوے اور قادیان کو چھوٹے کاف سے نہ لکھا جائے اور نہ بٹالہ کو طا کے ساتھ اور ایک دوسرے کے مقابل پر نرم الفاظ استعمال کریں۔بد گوئی اور گالیوں سے مجتنب رہیں۔اور ہر ایک فریق حتی الامکان اپنے دوستوں اور مریدوں کو بھی اس ہدایت کا پابند کرے اور یہ طریق نہ صرف با ہم مسلمانوں میں بلکہ عیسائیوں سے بھی یہی چاہیے۔لہذا میں نہایت تاکید سے اپنے ہر یک مرید کو مطلع کرتا ہوں کہ وہ ہدایت مذکورہ بالا کے پابندر ہیں اور نہ مولوی محمد حسین اور نہ اس کے گروہ اہل حدیث اور نہ کسی اور سے اس ہدایت کے مخالف معاملہ کر یں۔بہتر تو یہی ہے کہ ان لوگوں سے