مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 523
مجموعہ اشتہارات ٢٠٩ ۵۲۳ جلد دوم بسم اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيم ہمارے استفتاء کی نسبت ایک منصفانہ گواہی ناظرین کو معلوم ہوگا کہ ہمیں اس بات پر اطلاع پا کر کہ شیخ محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعۃ السنہ نے مہدی کے آنے کے بارے میں اپنے ہم جنس مولویوں کو تو یہ کہا کہ ضرور وہ مہدی معہود آئے گا جو قریش میں سے ہو گا اور خلافت ظاہری و باطنی سے سرفراز ہوگا۔اور لڑائیاں اور سخت خونریزیاں کر کے تمام روئے زمین پر دین اسلام کو غالب کر دے گا اور اُس کے آنے کا منکر لعنتی اور کافر اور دجال اور ضال اور مضل ہے اور پھر پوشیدہ طور پر گورنمنٹ عالیہ انگریزی پر یہ ظاہر کرتا رہا کہ مسلمانوں کا یہ خیال بالکل بیہودہ ہے کہ ایسا مہدی آئے گا اور اس کے خونریزی کے کاموں کی تائید کے لئے مسیح موعود آسمان سے اُترے گا اور وہ دونوں مل کر جبر اور اکراہ سے لوگوں کو مسلمان کر یں گے۔یہ حالت محمد حسین کی عام مسلمانوں سے پوشیدہ تھی۔آخر ان دنوں میں ایک طمع کی وجہ سے محمد حسین نے ایک فہرست انگریزی رسالہ کے طور پر شائع کی اور اس میں صاف طور پر اس نے لکھ دیا کہ جس خونی مہدی کے آنے کے عام مسلمان منتظر ہیں۔اس کے متعلق کی جس قدر حدیثیں ہیں وہ سب موضوع اور غلط اور نا درست ہیں۔اور اس تحریر سے گورنمنٹ پر یہ ظاہر کرنا چاہا کہ وہ ایسے مہدی