مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 497 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 497

مجموعه اشتہارات ۴۹۷ جلد دوم (۱۱) جو شخص مہدی علیہ السلام کا انکار کرے وہ گمراہ ہے اور احادیث نبوی صلعم کا منکر ہے۔ فقط محمد وصیت علی محمد شاہ عفی عنہ العبد الحيف محمد وصیت علی مدرس مدرسه حسین بخش صاحب (۱۲) أَصَابَ مَنْ أَجَابَ - محمد شاہ عفا عنه (۱۳) جو شخص کہ احادیث صحیحہ سے اور اجماع سے انکار کرے اس کی ضلالت اور گمراہی میں کچھ شک نہیں کیونکہ سینکڑوں حدیثوں سے امام مہدی علیہ السلام کا آنا اخیر زمانہ میں ثابت ہے اور یہ شخص اور کذاب اور دجال ہے ۔ فقط محمد یونس مدرس مدرسه مولوی عبد الواحد صاحب محمد یونس (۱۴) الجواب صحیح - فتح محمد مدرس مدرسه فتح پوری دہلی فتح محمد (۱۵) جو شخص مہدی علیہ السلام کا انکار کرے وہ گمراہ ہے۔ عبد الغفور مدرس مدرسہ حسین بخش عبد الغفور (۱۶) جو شخص حضرت مہدی علیہ السلام کے وجود باجود کا انکار کرے وہ دائرہ اسلام سے ائرہ اسلام سے خارج ہے۔ ایسے مغشوش الرائے یا وہ گو عبدالدنیا کے کلام کا اعتبار نہیں ۔ ایسا شخص منکر احادیث نبویہ ایسا صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ اس کا مقام نار ہے۔ محمد عبد الغنی الہ آبادی مدرس مدرسہ فتح پوری (۱۷) واقعی پیشخص مخالف حدیث نبوی کے عقیدہ رکھتا ہے۔ ایسے شخص کا مکان بلا شک نار ہے کیونکہ یہ فعل اہل بدعت کا ہے۔ محمد ہدایت اللہ عفی عنہ فلتی علاقہ کانپور مدرس مدرسہ فتح پوری دہلی ۔ (۱۸) جو شخص امام مہدی علیہ السلام کا انکار کرتا ہے وہ گمراہ ہے اور احادیث صحاح کا منکر ہے۔ مثلاً تر نمدی وغیرہ میں یہ حدیثیں موجود ہیں ۔ عبداللہ خاں بچھرا یونی بقلم خود ۔ مہر الصحيح (۱۹) الجواب الصحیح واقعی حدیث نبوی صلعم کا منکر ہے اور ایسے عقیدہ کا شخص کذاب لوگوں میں سے ہے۔ فقط ۔ مولوی محمد عبدالرزاق خلف حاجی خدا بخش المتخلص نا چیز ساکن قصبه خورجه ضلع بلند شهر