مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 494 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 494

مجموعه اشتہارات ۴۹۴ جلد دوم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَالصَّلوةُ وَالسَّلَام عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ استفتاء کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع کہ ایک شخص مہدی موعود کے آنے سے جو آخری زمانہ میں آئے گا۔ اور بطور ظاہر و باطن خلیفہ برحق ہوگا۔ اور بنی فاطمہ میں سے ہوگا ۔ جیسا کہ حدیثوں میں آیا ہے ۔ قطعاً انکار کرتا ہے اور اس جمہوری عقیدہ کو کہ جس پر تمام اہل سنت دلی یقین رکھتے ہیں سراسر لغو اور بیہودہ سمجھتا ہے اور ایسا عقیدہ رکھنا ایک قسم کی ضلالت اور الحاد خیال کرتا ہے ۔ کیا ہم اس کو اہل سنت میں سے اور راہ راست پر سمجھ سکتے ہیں یا وہ کذاب اور اجماع کا چھوڑ نے والا اور ملحد اور دجال ہے ۔ بَيِّنُوا تُوجَرُوا - المرقوم ۲۹ دسمبر ۱۸۹۸ء مطابق ۱۵ رشعبان المبارک ۱۳۱۶ھ (1) السائل المعتصم بالله الاحد مرزا غلام احمد عا احمد عافاه الله واید جو شخص عقیدہ ثابتہ مسلّمہ اہل سنت و جماعت سے خلاف کرے تو وہ صریح اور بے شک اس آیت کریمہ کے وعید کا مستحق ہے۔ قال عز من قال و من يشاقق الرسل من بعد ما تبين له الهدى و يتبع غير سبيل المؤمنين نوله ما تولى و نصله جهنم و ساءت مصيرا ۔ قال صلى الله عليه وسلم من فارق الجماعة قيد شبر فقد خلع ربقة الاسلام من