مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 485 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 485

مجموعہ اشتہارات ۴۸۵ جلد دوم لاتے اور اپنی کتابوں میں شائع کرتے ہیں۔سو ہماری اس کتاب اور دوسری کتابوں میں کوئی لفظ یا کوئی اشارہ ایسے معزز لوگوں کی طرف نہیں ہے جو بدزبانی اور کمینگی کے طریق کو اختیار نہیں کرتے۔ہم اس بات کے لئے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے سچا اور پاک اور راستباز نبی مانیں اور ان کی نبوت پر ایمان لاویں۔سو ہماری کسی کتاب میں کوئی ایسا لفظ بھی نہیں۔ہے جو اُن کی شانِ بزرگ کے برخلاف ہو۔اور اگر کوئی ایسا خیال کرے تو وہ دھوکہ کھانے والا اور جھوٹا ہے۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتر مرزا غلام احمد از قادیان یا اشتہار نظام السلع مطبوعہ ہا راؤل کے نائٹل پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۲۸)