مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page v of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page v

ج بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ پیش لفظ بار دوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دعوئی ماموریت سے قبل اور دعویٰ ماموریت کے بعد وقتا فوقتاً جواشتہارات شائع فرمائے تھے انہیں حضور علیہ السلام کی زندگی میں ہی کئی اصحاب نے جمع کر کے کتابی شکل میں شائع کرنے کے لئے کام شروع کیا تھا تا ہم سب سے پہلے حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر اخبار بدر کو ” مجموعہ اشتہارات کے نام سے چھ جلدوں میں انہیں شائع کرنے کی توفیق ملی انہوں نے دیباچہ میں لکھا ہے کہ اکثر اشتہارات آپ کو حضرت پیر منظور محمد صاحب سے ملے تھے۔لیکن ان کے مجموعہ میں کوئی ترتیب نہیں تھی صرف اشتہارات کو محفوظ کرنا مقصود تھا۔ان کے بعد حضرت میر قاسم علی صاحب ایڈیٹر فاروق نے انہیں تاریخ وار ترتیب دے کر مزید اشتہارات جوان کو ملے تھے انہیں شامل کر کے تبلیغ رسالت کے نام سے شائع کیا۔تقسیم ملک کے بعد حضرت مولوی عبد اللطیف صاحب بہاولپوری نے مزید اشتہارات تلاش کر کے انہیں شامل کیا جنہیں ” مجموعہ اشتہارات کے نام سے الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ نے تین جلدوں میں شائع کیا۔اسی ایڈیشن کا Reprint جماعت احمدیہ کی صد سالہ جو بلی 1989ء کے موقع پر انگلستان سے شائع ہوا۔موجودہ ایڈیشن میں وہ اشتہارات بھی شامل کئے گئے ہیں جو مجموعہ اشتہارات کے پہلے ایڈیشن کی اشاعت تک دستیاب نہیں ہوئے تھے یا جنہیں پہلے کسی وجہ سے اشتہارات میں شامل نہیں کیا گیا تھا