مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 472
مجموعہ اشتہارات ۴۷۲ جلد دوم بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - نَحَمْدَهُ وَنُصَلَّى میری وہ پیشگوئی جو الہام ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں فریق کا ذب کے بارے میں تھی یعنی اس الہام میں جس کی عربی عبارت یہ ہے کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وہ مولوی محمد حسین بٹالوی پر پوری ہوگئی میری التماس ہے کہ گورنمنٹ عالیہ اس اشتہار کو توجہ سے دیکھے مندرجہ عنوان امر کی تفصیل یہ ہے کہ ہم دو فریق ہیں۔ایک طرف تو میں اور میری جماعت اور دوسری طرف مولوی محمد حسین اور اس کی جماعت کے لوگ یعنی محمد بخش جعفر زٹلی اور ابوالحسن تبتی وغیرہ محمد حسین نے مذہبی اختلاف کی وجہ سے مجھے دجال اور کذاب اور ملحد اور کافر ٹھہرایا تھا اور اپنی جماعت کے تمام مولویوں کو اس میں شریک کر لیا تھا اور اسی بنا پر وہ لوگ میری نسبت بد زبانی کرتے تھے اور گندی گالیاں دیتے تھے۔آخر میں نے تنگ آ کر اسی وجہ سے مباہلہ کا اشتہار ۲۱ نومبر ۹۸ء جاری کیا جس کی الہامی عبارت جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا میں یہ ایک پیشگوئی تھی کہ ان دونوں فریق میں سے جو فریق ظلم اور زیادتی کرنے والا ہے اُس کو اُسی قسم کی ذلت پہنچے گی جس قسم کی ذلت