مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 471 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 471

مجموعہ اشتہارات ۴۷۱ جلد دوم عظیم الشان پیشگوئی کے پورا کرنے سے یعنی پنڈت لیکھرام کی موت کی پیشگوئی سے منکروں کو ذلیل اور رسوا کر دیا۔یہ پیشگوئی اس مرتبہ پر فوق العادت تھی کہ اس میں قبل از وقت یعنی پانچ برس پہلے بتلا یا گیا تا کہ لیکھر ام کس دن اور کس قسم کی موت سے مرے گا۔لیکن افسوس کہ بخیل لوگوں نے جن کو مرنا یاد نہیں۔اس پیشگوئی کو بھی قبول نہ کیا اور خدا نے بہت سے نشان ظاہر کئے مگر یہ سب سے انکار کرتے ہیں۔اب یہ اشتہار ۲۱ / نومبر ۱۸۹۸ء آخری فیصلہ ہے۔چاہیے کہ ہر ایک طالب صادق صبر سے انتظار کرے۔خدا جھوٹوں ، کذابوں ، دجالوں کی مدد نہیں کرتا۔قرآن شریف میں صاف لکھا ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ عہد ہے کہ وہ مومنوں اور رسولوں کو غالب کرتا ہے۔اب یہ معاملہ آسمان پر ہے۔زمین پر چلانے سے کچھ نہیں ہوتا۔دونوں فریق اُس کے سامنے ہیں اور عنقریب ظاہر ہوگا کہ اس کی مد داور نصرت کس طرف آتی ہے۔وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتهر خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان ۳۰ /نومبر ۱۸۹۸ء یہ اشتہارالحکم جلد نمبر ۴۰ کے صفحہ ۶پر اور رسالہ راز حقیقت مطبوعہ ۱۳۰/ نومبر ۱۸۹۸ء کے صفحہ الغایت ۴ اپر درج ہے۔) (روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۵۳ تا ۱۶۶)